سعودی عرب نے 15 کروڑ بچوں کی سائبر سیکورٹی کے لیے عالمی انڈیکس متعارف کرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

گلوبل سائبر سیکیورٹی فورم (GCF) نے "Child Protection in Cyberspace Index" متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پیش رفت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے عالمی اقدام کے تحت سامنے آیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی کوششوں کو یکجا کرنا اور بچوں کو درپیش ڈیجیٹل خطرات کے بارے میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنا ہے۔

یہ نیا انڈیکس دنیا کا پہلا جامع اقدام ہے جو ڈیجیٹل ماحول میں بچوں کے تحفظ کی سطح کو ناپتا ہے۔ اس کے علاوہ حکومتوں اور اداروں کو سائبر بُلنگ، بلیک میلنگ، نقصان دہ مواد اور آن لائن فراڈ جیسے بڑھتے خطرات سے بچاؤ کے لیے پالیسیاں اور حفاظتی پروگرام تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔

بچوں کے امور کی مشیر اور ماہر تعلیم نادیہ فہد السیف کے مطابق، سعودی بچوں کی زندگی میں آن لائن دنیا بنیادی حصہ بن چکی ہے۔ سال 2023 کی عالمی رپورٹیں بتاتی ہیں کہ دنیا بھر میں 70٪ بچے کسی نہ کسی قسم کے سائبر خطرے کا سامنا کرتے ہیں، جب کہ سعودی عرب میں 2024 کی رپورٹوں کے مطابق 90٪ سے زیادہ بچے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ڈیجیٹل لت اور سماجی مہارتوں کی کمی کے باعث خاندانی آگاہی قومی ضرورت بن چکی ہے۔

ان کے مطابق نیشنل سائبر سیکیورٹی اتھارٹی اور وزارتِ تعلیم نے شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن بچوں اور والدین کے درمیان تکنیکی فاصلہ باقی ہے۔ یہ نیا انڈیکس، قومی سطح پر آگاہی اور ترجیحات طے کرنے کا ایک مؤثر آلہ ہے جو بچوں، اساتذہ اور والدین کے لیے تربیتی پروگراموں کی رہنمائی کرتا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی کے ماہر عصام القبیسی نے اسے "انسانی اور عالمی نوعیت کا سعودی منصوبہ" قرار دیا۔ ان کے مطابق 70٪ سے زائد بچے ہر سال ڈیجیٹل خطرات کا سامنا کرتے ہیں اور 4 میں سے 3 بچوں کو نقصان دہ مواد دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 15 کروڑ بچوں کا تحفظ، 50 لاکھ والدین اور سرپرستوں کی تربیت اور 50 سے زیادہ ممالک میں 1.6 کروڑ افراد کو سائبر سیکیورٹی کی تعلیم دی جائے گی۔

ماہرین نے زور دیا کہ سعودی خاندان سائبر تحفظ کی پہلی دفاعی لائن ہیں جو آگاہی، والدین کے کنٹرول کے آلات اور سرکاری چینلوں (جیسے "کلنا أمن" اور 116111 ہیلپ لائن) کے ذریعے شکایات درج کر کے بچوں کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے Cisco کے سائبر سیکیورٹی مشیر عبدالرحمن الداعج نے کہا کہ ولی عہد کی قیادت میں یہ اقدام عالمی سطح پر ایک حکمتِ عملی کی تبدیلی ہے، جس میں نجی شعبہ کلیدی شراکت دار کے طور پر شامل ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ سعودی عرب صرف ملکی سطح پر نہیں بلکہ عالمی سطح پر بچوں کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل مستقبل تشکیل دے رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں