اسرائیلی فوج رفح راہداری سے انخلا اگلے 72 گھنٹوں میں شروع کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

'العربیہ' کو ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس سے ہونے والی جنگ بندی کے کے بعد اسرائیلی فوج جمعرات کے روز پہلے فیز کے طور پر اپنا انخلا رفح راہداری سے کرے گی اور اس کے ساتھ ہی رفح راہداری ایک بار پھر کھل جائے گی۔

تاہم یہ انخلا کا پہلا مرحلہ جنگ بندی کے اعلان کے ذگلے 72 گھنٹوں کے دوران کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں جنگ بندی کے سلسلے میں ایسی مشینری اور آلات کی غزہ منتقل کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ مشینری اسرائیلی ہلاک شدہ فوجیوں کی باقیات ملبے سے نکالنے کے لیے بھی بروئے کار آئے گی۔

نیز انسانی بنیادوں پر خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی کا بھی سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں