سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا ملائیشین ہم منصب سے علاقائی حالات پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد حسن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امورِ حالاتِ حاضرہ پر بھی گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں