یروشلم : مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش اسرائیلی کھدائیوں سے مسجد کے بعض حصوں کو انہدام کا خطرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یروشلم کی گورنری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حکام مسجد اقصیٰ کے ارد گرد اور یروشلم کے پرانے شہر میں جو کھدائی کر رہے ہیں اس سے مسجد اقصیٰ کے بعض حصے منہدم ہو سکتے ہیں۔ یروشلم کے گورنریٹ کے اس مؤقف کو خبر رساں ادارے ' وفا ' نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا ہے۔

'وفا' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یروشلم گورنریٹ کے مشیر معروف الرفاعی نے اسرائیل کی طرف سے پرانی اور نئی کھدائیوں کا ذکر کیا اور کہا کھدائی کا یہ سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔ حتیٰ کہ مسجد اقصیٰ کے نیچے سے ایسی سرنگیں کھودی جارہی ہیں جو یہودی بستیوں کو باہم ملا سکیں۔ یہ سب مسجد اقصیٰ کی عمارت اور اس کے گردوپیش کے لیے خطرناک ہے۔ حتی کہ مسجد اقصیٰ کا انہدام ہو سکتا ہے۔

مشیر نے کہا اسی طرح قدیم زمانے کے تعمیر کردہ گھروں اور سکولوں کو بھی خطرہ ہوگا اور مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کو نقصان ہوگا۔

الرفاعی نے کہا اسرائیل اس کھدائی کے ذریعے نہ صرف مسجد اقصیٰ کے جاری اور طے شدہ ' سٹیٹس کو ' کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر رہا ہے کہ یہ سب کچھ اسرائیل اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کررہا ہے۔

مشیر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے علاقے میں دھاوا بولا اور شہریوں میں مسماری کے احکامات تقسیم کیے۔ ان نئے مسماری احکامات میں ورکشاپس ، فیکٹریوں اور دھاتی فرنیچر بنانے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ سب اسرائیلی سیاسی مقاصد کے تحت کیا جا رہا ہے جو درحقیقت
اسرائیل کے اس پرانے منصوبے کا حصہ ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نزدیک سے ایک نئی سڑک تعمیر کرنا ہے اور ایک پل بناتے ہوئے اناتا جنکشن کو حزمہ چیک پوائنٹ سے جوڑنا ہے۔ اسی غرض سے اسرائیل فلسطینیوں کی املاک اور نشانیوں ہی نہیں مقدس مقامات کے بھی درپے ہے۔

خلاف ورزیوں کا تسلسل

جمعرات کی صبح یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے نے بھی مسجد اقصیٰ پر چڑھائی کی تھی ۔ یہودی آباد کاروں کے اس جتھے کو پوری طرح فوجی دستے نے اپنی حفاظت میں لے رکھا تھا۔

عینی شاہدوں کے مطابق درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے جو مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی ایک کوشش تھی۔

جبکہ اس کے برعکس اسرائیلی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ جانے والے مسلمانوں کی نگرانی سخت کر دی ہے، جگہ جگہ فورسز کی نفری بڑھادی ہے۔ حتیٰ کہ مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر بٹھائے گئے پہروں میں بھی سختی کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں