مصر کے قرآن ریڈیو سٹیشن پر گانا چلا دیا گیا، سامعین حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے قرآن ریڈیو کے سننے والے اس وقت حیران رہ گئے جب اس پر ام کلثوم کا گانا نشر کردیا گیا۔ خاص طور پر چونکہ یہ سٹیشن صرف قرآن کی تلاوت اور کچھ مذہبی پروگراموں کے لیے وقف ہے تو گانے کا چلنا بہت حیران کن تھا۔

اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔ ریڈیو سٹیشن کے سربراہ اسماعیل دویدار نے مقامی میڈیا کو وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا۔ یہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا جس میں ٹرانسمیشن سٹیشنز نے مداخلت کی تھی۔

دویدار نے مزید کہا کہ اب ریڈیو سٹوڈیوز کے اندر کام معمول کے مطابق اور باقاعدگی سے جاری ہے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ریڈیو انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو فوری طور پر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مطلع کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نیشنل میڈیا اتھارٹی کے سربراہ کو ایک سرکاری رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں