غزہ : اسرائیلی ریاست 69 ہزار سے زائد فلسطینی قتل کر چکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اسرائیلی ریاست کی بمباری اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سے آگاہ کرتے ہوئے بتا ہے کہ اب تک صرف غزہ میں 69169 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ تعداد فلسطینی وزارت صحت نے ہسپتالوں میں سات اکتوبر سے اب تک اندراج شدہ لاشوں کی بنیاد پر مرتب کیے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق بمباری سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال آنے کے علاوہ انتہائی زخمی جنہیں ہسپتالوں میں لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوتے رہے یہ ایسے فلسطینیوں کی تعداد ہے۔ جو زخمی ہونے کے بعد ہسپتالوں تک نہیں پہنچے یا جن کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ نہ لا سکے وہ اس تعداد کے علاوہ ہیں۔

جاں بحق فلسطینیوں کے علاوہ غزہ کی وزارت صحت نے اب تک کے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد کے بارے میں بتایا ہے کہ ان کی تعداد 170685 ہے۔

ایک وضاحت کرتے ہوئے صحت سے متعلقہ حکام نے کہا ان ہلاکتوں کی تعداد میں جنگ بندی کے بعد بعض جگہوں سے ملبے تلے سے اب تک نکالی جاسکی لاشیں بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ لاشیں نکالنے کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔

دریں اثناء ہفتے کے روز بھی اسرائیلی جیلوں میں تشدد سے ہلاک کیے گئے فلسطینی اسیران کی مزید 15 لاشیں اسرائیلی ریاست نے غزہ واپس بھیجی ہیں۔ اسیران کی لاشیں جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے میں بھیجی جا رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں