ایران: پاسداران انقلاب کی طرف سے خلیج میں آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی پاسداران انقلاب کور نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے خلیج میں ایک آئل ٹینکر کو پکڑ کر قبضے میں کر لیا ہے۔

ایک روز قبل سیکیورٹی کمپنیوں نے واضح کیا تھا کہ اس ٹینکر کی انہوں نے ایک دن تک نگرانی کی اور بعد ازاں جمعہ کی صبح ساڑھے سات بجے عدالتی حکام کے حکم کے بعد آئل ٹینکر کو پکڑا گیا تھا۔ آئل ٹینکر تجارتی نام تلارا ہے جبکہ اس پر مارشل آئی لینڈ کا جھنڈا لگا ہے۔

پاسداران انقلاب کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹینکر قانون سے ہٹ کر سرگرمی کا مرتکب تھا اور غیر قانونی طور پر سامان لے جا رہا تھا۔

بیان میں اس پر لے جانے والے سامان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس میں 30000 ٹن پیٹرو کیمیکل تھا۔ آبنائے ہرمز کے راستے اس کی منزل سنگا پور تھی۔ یہ متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے روانہ ہوا تھا۔

یہ بظاہر جنوب کی طرف جارہا تھا لیکن بعد ازاں اس نے اچانک اپنا رخ موڑ لیا اور تین چھوٹی کمپنیوں کے قریب پہنچ کر اپنا راستہ اچانک تبدیل کر لیا۔

دوسری جانب اس علاقے میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے کا کہنا ہے کہ تجارتی جہاز بلند سمندروں میں بلا روک ٹوک تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا حق رکھتا ہے۔

آبنائے ہرمز ایک چوڑی آبی شاہراہ ہے جو عالمی سطح پر تیل اور گیس کی تجارت کے لیے ایک راستہ ہے۔ پچھلے سال بھی اس میں اس طرح کے واقعات ہوئے تھے اور ایرانی پاسداران انقلاب جہازوں کو قبضے میں لیتے رہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں