وزارت صحت غزہ نے ہفتہ کے روز مزید 15 فلسطینی اسیران کی لاشیں اسرائیل سے غزہ پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران تشدد سے اور علاج نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی یہ لاشیں امریکہ کی مدد سے ممکن بنائے جانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت موصول ہو رہی ہیں۔
اسرائیل کی طرف سے جیلوں میں ہلاک کیے گئے فلسطینیوں کی لاشیں 15 ، 15 کی تعداد میں وقفے وقفے سے بھیجی جا رہی ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ 15 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اسرائیلی قبضے سے ریڈ کراس کے ذریعے ملیں گی۔ ریڈ کراس کے ذریعے اب تک غزہ پہنچنے والے فلسطینیوں کی لاشوں کی کل تعداد 330 ہوگئی ہے۔
یہ لاشیں اس اسرائیلی قیدی کی لاش کے بدلے میں پہنچی ہیں جسے فلسطینی مزاحمت کاروں نے جمعرات کے روز ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔