سعودی عرب کی جانب سے شام کے لیے تیل کی امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

پہلی قسط میں تقریبا 6.5 لاکھ بیرل خام تیل شامل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے شام کے توانائی کے شعبے کے لیے فراہم کردہ امدادی تیل کی پہلی کھیپ شام پہنچ گئی۔

سعودی خام تیل سے بھرا یہ آئل ٹینکر بحری راستے شمال مغربی صوبے طرطوس میں بانیاس بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا جس میں تقریباً6 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل موجود تھا۔ یہ کھیپ کل 16 لاکھ 50 ہزار بیرل کی سعودی امداد کی پہلی قسط ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر عمل میں آیا ہے۔

اس سے قبل 11 ستمبر کو سعودی ترقیاتی فنڈ اور شام کی وزارت توانائی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت یہ امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد شام میں آئل ریفائنریز کے آپریشن کو بہتر بنانا، مالی اور عملی استحکام کو یقینی بنانا، معیشت کی ترقی میں مدد دینا اور اہم شعبوں کو فروغ دینا ہے۔

سعودی عرب کا یہ اقدام شام کے عوام کی زندگیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں