سعودی عرب: ٹی وی پر متنازع بیان دینے والے ڈاکٹر سے تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے ایک ایسے معالج کو طلب کر کے اس سے وضاحت طلب کی ہے جو ایک خلیجی ٹی وی چینل پر نمودار ہوا اور اس نے اپنے انٹرویو میں خاندانی روابط اور سماجی اقدار سے متعلق ایسے خیالات پیش کیے جو مملکت میں نافذ ضابطہ اخلاق اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے منافی سمجھے گئے۔

وزارتِ صحت نے واضح کیا کہ ہیلتھ پریکٹیشنر کے ضابطہ اخلاق میں یہ بات صراحت سے درج ہے کہ معالج کو ہمیشہ پیشہ ورانہ طور پر مستند اور قابلِ اعتماد رائے پیش کرنی چاہیے۔ اگر وہ اپنی ذاتی رائے یا ایسی رائے بیان کر رہا ہو جو پیشہ ورانہ اصولوں سے مختلف ہو تو اسے مستفید ہونے والوں پر یہ بات واضح کرنا ضروری ہے۔

وزارت نے تمام طبی خدمات سے منسلک ڈاکٹروں کو تنبیہ کی کہ وہ اپنے شعبے کی اخلاقی اور پیشہ ورانہ حدود کا احترام کریں اور مملکت کے صحت سے متعلق قوانین و ضوابط کی مکمل پابندی کریں تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات پر اعتماد اور ان کی ساکھ برقرار رہ سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں