العربیہ لیکس: اسد اور لونا الشبل کے ساتھ گاڑی میں موجود امجد عیسیٰ کون ہے؟
لیک ہونے والی ریکارڈنگز میں عیسیٰ گاڑی کے اندرونی آئینے میں اس وقت نظر آئے جب ایک فوجی نے بشار الاسد کا ہاتھ چومنے کے لیے اپنا سر اندر کیا
’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لونا الشبل کے معاون امجد عیسیٰ ’ العربیہ/ الحدث ‘‘ کو لیک ہونے والی خصوصی ریکارڈنگز کے دوران شام کے سابق صدر بشار الاسد کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔ بشار الاسد اپنی سابق مشیر لونا الشبل کے ساتھ گاڑی چلاتے ہوئے نظر آئے ۔ لونا 2024 میں پراسرار حالات میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ اس وقت کہا گیا تھا کہ وہ ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئیں لیکن دیگر معلومات سے اشارہ ملا تھا کہ یہ حادثہ سازش کے تحت کیا گیا تھا۔ ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی تھا جو امجد عیسیٰ تھے جو گاڑی کے اندرونی آئینے میں اس وقت نظر آئے جب ایک فوجی نے بشار الاسد کا ہاتھ چومنے کے لیے اپنا سر اندر کیا۔ بعد میں لونا الشبل نے سابق صدر کا ہاتھ چومنے پر شامی فوجی کا مذاق اڑایا تھا۔
الكاتب الصحافي عبدالله الحمد يكشف تفاصيل عن أمجد عيسى الشخص الذي كان متواجداً في السيارة مع #بشار_الأسد و #لونا_الشبل خلال التسريبات: كان أحد المشرفين الإعلاميين في القصر الرئاسي ومدير مؤسسة الوحدة.. ولا أحد يعرف مكانه الآن#سوريا #قناة_العربية
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
تابعوا تغطيتنا الخاصة للفيديوهات… pic.twitter.com/BngvdEB9tY
سیاسی تجزیہ کار عبداللہ الحمد نے العربیہ کو بتایا کہ امجد عیسیٰ صدارتی محل میں میڈیا سپروائزر میں سے ایک تھے اور "الثورة" اور "تشرین" اخبارات کی ذمہ دار "الوحدة" فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر تھے۔ ان کا ٹھکانہ کسی کو معلوم نہیں ہے۔ شامی مقامی ویب سائٹس کے مطابق امجد عیسیٰ ان افراد میں سے ایک ہیں جو کئی مواقع پر بشار حکومت اور شامی اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوروں میں موجود تھے۔ 2016 میں امجد عیسیٰ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سٹیفن ڈی میستورا کی سرپرستی میں اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے جنیوا شہر میں حکومت کے وفد کے ساتھ تھے۔ امجد عیسیٰ نے آستانہ کے عمل کے تحت قازقستان کے دارالحکومت میں ہونے والے مختلف دوروں میں بھی شرکت کی۔
فيديو حصري للعربية.. أمجد عيسى ظهر في المرآة الداخلية للسيارة عندما أدخل عسكري رأسه ليقبل يدي #بشار_الأسد#لونا_الشبل#سوريا#العربية pic.twitter.com/3NupAoTnGU
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
خیال رہے ہفتہ کے روز ’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ چینل کو بشار الاسد اور ان کی سابق مشیر لونا الشبل کو اکٹھا دکھانے والی خصوصی ریکارڈنگز حاصل ہوئی ہیں۔ بشار ایک کلپ میں الغوطہ سے متعلق سخت گالیاں دیتے ہوئے اور دوسرے میں اپنے فوجیوں اور شامی عوام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ ایک اور کلپ میں لونا الشبل کی جانب سے سڑکوں پر اپنی تصاویر دیکھنے پر کیسا محسوس ہوتا ہے، کے سوال پر بشار الاسد نے لونا الشبل سے کہا کہ انہیں سڑکوں پر اپنی تصاویر دیکھ کر کچھ محسوس نہیں ہوتا۔
فيديو حصري حصلت عليه العربية لحوار بين لونا الشبل وبشار الأسد وهو يقود السيارة ومستشارته بجواره: "بدنا نغادر الغوطة.. شو بدنا نقول واحنا مغادرين؟".. ليرد الأسد ضاحكا: "الله يلعن أبو الغوطة"#سوريا #العربية pic.twitter.com/mx5MVhprEk
— العربية (@AlArabiya) December 6, 2025
ریکارڈنگز میں یہ بھی دکھایا گیا کہ بشار الاسد اور لونا الشبل نے شامی پولیس اور وزیر داخلہ کا شدید مذاق اڑایا۔ بشار کی مشیر لونا نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنی پولیس سے کتنا خوش ہے اور ہر تھوڑی دیر بعد ان کی خبر فیس پر آ جاتی ہے۔ شام کی صورتحال کے بارے میں بشار الاسد نے کہا کہ "مجھے صرف شرمندگی ہی نہیں بلکہ گھن آتی ہے۔" دوسری جانب لونا الشبل نے میجر جنرل سہیل الحسن کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ فارغ نہیں، انہوں نے اپنا پاؤں جبل قاسيون پر رکھا ہوا ہے اور تصویریں بنوا رہے ہیں اور ان کے ساتھ روسی محافظ ہیں۔ ایک اور کلپ میں بشار الاسد اپنی خاندانی نام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ اسے کسی دوسرے جانور کے نام سے بدل دینا چاہیے۔