سوڈانی خودمختار کونسل کے سربراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض کی تمام فریقین سے سوڈان کے مفاد کو ترجیح دینے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوڈان کی عبوری خودمختار کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اپنے ہمراہ وفد کے ساتھ آج بروز پیر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

گذشتہ نومبر میں سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان نے سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملک میں تنازع کے خاتمے اور جنگ روکنے کے لیے پیش کیے گئےاقدام کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام سوڈان کے لیے امن کی راہ متعین کرتا ہے۔

اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر سوڈان کے تنازع کے حل کے لیے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ سوڈان کے تنازع کا حل ان کے منصوبوں میں شامل نہیں تھا لیکن شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے اس بحران کے حل کے لیے مضبوط مداخلت کی درخواست کی جو اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کا بدترین بحران ہے۔

دوسری جانب مملکت سعودی عرب نے سوڈانی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی گروہی مفادات پر سوڈان کے قومی مفاد کو ترجیح دیں اور ملک کو تقسیم اور بدامنی کے خطرات سے بچانے کے لیے مل کر کام کریں۔ سعودی عرب نے سوڈان میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جو 11 مئی سنہ 2023ء کو طے پانے والے جدہ اعلامیے سے ہم آہنگ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں