یمن : حوثیوں اور حکومت کے درمیان 3000 جنگی قیدیوں کا تبادلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت نے تقریباً 3000 قیدیوں کے باہمی تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

اس امر کی دونوں طرف کے حکام نے منگل کے روز تصدیق کی ہے۔

حکومتی وفد کے ایک رکن ماجد فضیل نے یمنی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے وفد میں شامل ہو کر حوثیوں کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں طرف کے ہزاروں جنگی قیدی رہا ہو سکیں گے۔

حوثیوں کے ایک ذمہ دار عبد القدیر جو وفد کا حصہ تھے نے 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوسرے فریقوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر معاہدہ ہوگا۔ جس کے نتیجے میں ہمارے 1700 قیدیوں کو رہائی ملے گی اور ہم ان کے 1200 قیدیوں کو رہا کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں