اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سائر نے کہا ہے کہ صومالی لینڈ فلسطین کی طرح ایک غیر حقیقی یا مجازی نوعیت کی ریاست نہیں ہے بلکہ صومالی لینڈ حقیقی معنوں میں اپنی آزادی کی طرف بڑھنے والی اور آزادی بحال کرنے والی ریاست ہے۔
اسرائیلی خارجہ نے یہ بات منگل کے روز صومالی لینڈ کے دورے کے موقع پر کہی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ پہلی بار صومالیہ کے اس حصے کے دورے پر گئے ہیں جسے اسرائیل نے پچھلے ماہ ایک خودساختہ خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر صومالیہ کے علاوہ دنیا بھر سے اسرائیل کی مذمت کی گئی تھی اور اس اسرائیلی فیصلے کو مسترد کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ نے بھی اس اسرائیلی فیصلے کو مسترد کیا کیونکہ اسرائیل کا یہ اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ صومالی لینڈ نے اپنی آزادی کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے اس کا معاملہ فلسطینی ریاست جیسا نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا صومالی لینڈ مکمل طور پر ایک فنکشنل ریاست ہے جو بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم ہوئی ہے۔
Israeli Foreign Minister Gideon Sa'ar:
— Open Source Intel (@Osint613) January 7, 2026
Unlike Palestine, “Palestine,” Somaliland is not a virtual state; it is a functioning state. pic.twitter.com/tEzPLc3PC7
سائر نے ان خیالات کا اظہار صومالی لینڈ کے صدر عبید الرحمن محمد عبداللہی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا یہ اعلان صدر ٹرمپ کے شروع کیے گئے ابراہم معاہدے کی روح کے مطابق ہے۔ اسرائیل نہ صرف یہ کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ زراعت ، صحت و ٹیکنالوجی کے علاوہ معاشی تعاون کی پالیسی بھی اختیار کرے گا۔
یاد رہے صومالی لینڈ صومالیہ میں خانہ جنگی کے باعث 1991 سے اپنے آپ کو الگ ظاہر کرتا ہے۔ تاہم اسے دنیا کے کسی بھی ملک نے اس سارے عرصے کے دوران تسلیم نہیں کیا۔ اسرائیل نے پچھلے ماہ اس کو تسلیم کرنے کا علان کیا اور اب اسرائیلی وزیر خارجہ منگل کے روز صومالی لینڈ میں موجود تھے۔
-
اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، ایران میں ایک شخص کو سزائے موت: اطلاعات
ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی، ایرانی عدلیہ ...
مشرق وسطی -
یو این رپورٹ :مقبوضہ مغربی کنارے کےفلسطینیوں کے ساتھ سنگین امتیازی سلوک کااسرائیل ذمہ دار
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ کئی دہائیوں سے ...
مشرق وسطی -
غزہ : اسرائیل کے حمایت یافتہ جنگجووں نے دو حماس کارکنوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا
اسرائیل کے حمایت یافتہ جنگجووں نے بدھ کے روز جنوبی غزہ میں حماس کے دو کارکنوں کو ...
مشرق وسطی