ایران نے صوبہ شمالی خراسان میں اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے موساد سے وابستہ ہونے کے دعوے پر دو افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع سپاہ پاسداران انقلاب ایران کی انٹیلی جنس تنظیم کے ایک باخبر ذریعے نے دی ہے۔
ذریعے نے وضاحت کی کہ سکیورٹی فورسز نے بجنورد شہر میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذریعے نے کہا کہ گرفتار افراد پر ایک ایسے نیٹ ورک کے اندر قائدانہ کردار ادا کرنے کا شبہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موساد سے منسلک ہے اور وہ صوبہ شمالی خراسان میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات کو منظم کرنے میں ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے رابطے اور جاسوسی کے آلات کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ تاہم اب تک ان الزامات کی صداقت کی تصدیق کے لیے کوئی آزادانہ معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مظاہروں میں ہلاکتیں 538 ہوگئیں
اسی تناظر میں انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا ہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کی مہم کے نتیجے میں کم از کم 538 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خدشہ ہے کہ اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ اعداد و شمار اتوار کے دن تک کے ہیں۔
اسی طرح تہران نے خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے مظاہرین کے تحفظ کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو امریکہ اور اسرائیل جائز اہداف ہوں گے۔ امریکہ میں مقیم انسانی حقوق کے کارکنوں کی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دو ہفتوں کے مظاہروں کے دوران 10 ہزار 600 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ایجنسی نے کہا معلومات کی باہمی تصدیق کے لیے ملک کے اندر موجود کارکنوں کے نیٹ ورک پر انحصار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ترکیہ نے موساد پر ایران میں احتجاج کو بھڑکانے کا الزام لگایا تھا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا تھا کہ اسرائیل اقتصادی چیلنجوں اور اندرونی بے چینیوں کا فائدہ اٹھا کر ایران میں تقسیم کو گہرا کر رہا ہے۔ موساد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایرانیوں کو نظام کے خلاف اٹھنے کی دعوت دے رہا ہے۔
-
ایران میں امریکی مداخلت کے خدشے پر اسرائیل میں ہائی الرٹ
اسرائیل نے انتہائی ہائی الرٹ کی حالت اختیار کر لی ہے، تاکہ امریکہ کی جانب سے ایران ...
مشرق وسطی -
ایران میں احتجاجی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہیں: ٹرمپ
ایران کے خلاف فوری کارروائی کے کوئی آثار نہیں:وال اسٹریٹ جرنل
بين الاقوامى -
ایرانی مظاہرین شہری مراکز کو بند کرنے کی تیاری کریں،برطرف شدہ شہنشاہ ایران کے بیٹے کی اپیل
ایران کے 1979 میں ایرانی انقلاب کے ذریعے برطرف کیے گئے شہنشاہ کے امریکہ میں مقیم ...
مشرق وسطی