ایران میں کم از کم 648 افراد ہنگاموں میں مارے جا چکے : انسانی حقوق گروپ ناروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ناروے میں قائم ایک انسانی حقوق گروپ نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں جاری ہنگاموں کے دوران اب تک کم از کم 648 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایرانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری کریک ڈاون کے دوران بتائی گئی ہیں۔

ناروے کے اس گروپ کا پیر کے روز یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے اصل ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو۔ تاہم انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے بہت سارے علاقوں کی معلومات تک رسائی نہیں ہو سکتی۔

انسانی حقوق گروپ بتاتے ہیں کہ ایران میں جاری مظاہروں نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 'آئی ایچ آر' نامی گروپ کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد چھ ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ چار دنوں سے انٹرنیٹ کو بند کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں