نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ چور ہیں اور بیٹا نا فرمان ہے ... سکیورٹی چیف نے راز فاش کر دیے
یہ بات اسرائیلی ویب سائٹ "معاریف" کی جانب سے نشر کردہ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران سامنے آئی
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سکیورٹی ٹیم کے سابق سربراہ ایمی درور نے ایک پوڈکاسٹ میں نیتن یاہو خاندان کے حوالے سے "ہوش ربا" انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے والد پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد اسے امریکہ کے شہر میامی منتقل ہونے پر مجبور کیا گیا۔ ایمی درور کے مطابق یہ حملہ اس نوعیت کا تھا کہ سکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔
سابق سکیورٹی چیف نے بنیامین نیتن یاہو کی اخلاقیات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ ریستورانوں میں بل ادا نہیں کرتے تھے اور اخراجات اپنے عملے یا محافظوں پر ڈال دیتے تھے۔ انہوں نے نیتن یاہو کی اہلیہ، سارہ نیتن یاہو کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ "چوری کے جنون" (Kleptomania) میں مبتلا ہیں ... انہوں نے خود ہوٹلوں سے تولیے اور ریاست کی ملکیت والے تحائف غائب ہوتے دیکھے۔
ایمی درور کے مطابق حالیہ برسوں میں سارہ نیتن یاہو گھر میں طاقت کا اصل مرکز بن چکی ہیں۔ انہوں نے ہی بنیامین نیتن یاہو کو "پلی بارگین" (عدالتی تصفیے) سے روکا تاکہ وہ با اثر عہدے پر برقرار رہ سکیں، کیونکہ وہ اپنے بیٹے یائر کو اپنے والد کا جانشین بنتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنیامین نیتن یاہو اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے غصے سے بچنے کے لیے خود کو کمرے میں بند کر لیتے تھے۔
سابق سکیورٹی چیف نے خواہش ظاہر کی کہ بنیامین نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جیل بھیجا جائے، کیونکہ ان کے مطابق وزیر اعظم نے سیاسی مفادات کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ڈیلز کو ناکام بنایا اور تحائف وصول کر کے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
-
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے بھائی کے خلاف ’دشمن کی مدد‘ کا الزام
وزارت انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سمگل شدہ سامان کی مالیت لاکھوں شیکل تھی اور ...
مشرق وسطی -
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے قبل اسرائیلی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس
اجلاس اتوار کو منعقد ہونات تھا مگر اسے جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا
بين الاقوامى -
آسٹریلیا: اسرائیلی صدر کے متوقع دورے پر فلسطین کے حامیوں کا احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسرائیلی صدر اضحاک ہرزوگ آسٹریلیا کے دورے پر جائیں گے۔ تاکہ آسٹریلین ساحل پر یہودی ...
بين الاقوامى