فلسطینی حامی فلوٹیلا کا غزہ کے لیے نئے مشن کا اعلان

گذشتہ سال کے فلوٹیلا کو روک کر کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی حامی کارکنان کے جس فلوٹیلا نے گذشتہ سال غزہ پہنچنے کی کوشش کی تھی، وہ اگلے ماہ دوبارہ محصور علاقے کے لیے روانہ ہو گا، فلوٹیلا ایک رکن نے جمعہ کو اے ایف پی کو بتایا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا نے کہا کہ 29 مارچ کے لیے مقرر کردہ نیا مشن "فلسطین کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی منظم انسانی مداخلت" ہو گا اور اس میں"100 سے زائد ممالک کے ہزاروں افراد" شریک ہوں گے۔

برازیلی کارکن تھیاگو ایویلا نے اے ایف پی کو بتایا، "ہم بارسلونا، تیونس، اٹلی اور کئی دوسری بندرگاہوں سے سفر کریں گے جو تاحال منظرِ عام پر نہیں آئی ہیں۔"

گروپ نے کہا کہ ایک سمندری قافلہ بھی اسی دن غزہ کے لیے روانہ ہو گا لیکن یہ نہیں بتایا کہ کہاں سے ہو گا۔

مہم کاروں نے گذشتہ اکتوبر میں غزہ کو سمندری راستے سے امداد پہنچا کر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی تھی جنہیں اسرائیل نے روکا، حراست میں لے لیا اور ملک بدر کر دیا تھا۔

اسرائیل غزہ کی سرحدیں کا کنٹرول اور علاقے میں آنے والی تمام امداد کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔

کارکنان اپنے اقدامات کو "نسل کشی، محاصرے، وسیع فاقہ کشی اور غزہ میں شہریوں کی زندگی تباہ کرنے کے خلاف ایک غیر متشدد عمل" قرار دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں