سعودی پاک نجی کمپنیوں کے درمیان پانچ سو ملین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان ریجنل اکنامک فورم اور سعودی بریج دو نجی کاروباری اداروں کے فورم ہیں۔ ان فورمز نے اس ماہ کے شروع میں کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ تاکہ دونوں اطراف کی نجی کمپنیوں کے درمیان کم از کم پانچ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو سکے۔

'پی آر ای ایف' پاکستان میں قائم ایک پلیٹ فارم ہے جو نجی شعبے کی کمپنیوں کے لیے ایک ایڈوائزری باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔ نیز ان کمپنیوں کو پاکستان کے اندر اور باہر دونوں سطحوں پر رہنمائی اور سہولت دینے کا کام کرتا ہے۔

سابق سربراہ بورڈ آف انویسٹمنٹ 'پی آر ای ایف' کے زیر قیادت یہ ادارہ سرگرم ہے۔ ادارے کو چین سمیت علاقے کے کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ مختلف آرگنائزیشنز کی حمایت بھی ادارے کو حاصل ہے۔

سعودی بریج کی ویب سائٹ کے مطابق یہ اداروں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور دنیا بھر کے سٹیک ہولڈرز کے لیے تجارتی مواقع پیدا کرتا ہے۔ نیز کاروبار اور حکومتوں کی پائیداری کے ساتھ ساتھ طویل مدتی اثرات حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

خیال رہے سعودی بریج اور 'پی آر ای ایف' نے 'سعودی پاکستان بریج انیشی ایٹو' کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر 3 فروری کو دستخط کیے ہیں۔

جاری کردہ بیان کے مطابق یہ دو طرفہ پلیٹ فارم ہے۔ جس کا مقصد نجی شعبے میں سرمایہ کاری بہاؤ، سعودی عرب، پاکستان اور علاقائی ممالک کے درمیان سرحد پار اقتصادی شراکت داری کو تیز کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایکٹیویشن پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں، کاروباری اداروں ، فنڈز اور ماحولیاتی سٹیک ہولڈرز کے درمیان ہونے والا لین دین پر مبنی تعاون فعال ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size