ایرانی مذہبی رہنماکاعلی خامنہ ای کی ہلاکت کےبعد فوری طورپرنئے سپریم لیڈرکےانتخاب کامطالبہ
ملکی امور کے بہتر انتظام کے لیے نئے سپریم لیڈر کی تقرری ناگزیر ہے: مکارم شیرازی
ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی مذہبی رہنما مکارم شیرازی نے ملکی امور کی مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے فوری طور پر نیا سپریم لیڈر منتخب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق سابق ایرانی مرشد اعلیٰ علی خامنہ ای گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی جنگ کے پہلے ہی دن اپنے گھر پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
جمعہ کے روز ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ ملک کی قیادت کی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین کی کونسل (مجلس خبرگان) کا اجلاس بلانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو قوم کے نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کی ذمہ دار ہے۔ اس قیادت کونسل میں صدر مسعود بزشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجئی اور مذہبی رہنما آیت اللہ علی رضا اعرافی شامل ہیں۔
سرکاری بیان میں سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے کسی حتمی وقت کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ آیا ماہرین کی کونسل ووٹنگ کے لیے بالمشافہ ملاقات کرے گی یا یہ عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین کی کونسل کے دفاتر اور متعلقہ عمارتیں، جو 88 ارکان پر مشتمل مذہبی ادارہ ہے، گذشتہ سنہ 2026 فروری کو ملک پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران نشانہ بن چکی ہیں۔
-
ایرانی حملوں پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب
عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک کے وزرائے خارجہ اتوار ...
بين الاقوامى -
امریکی فوج کا جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے اندر تین ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان
غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے علاوہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو گا
مشرق وسطی -
بحرین پر ایرانی حملوں کے دوران 86 میزائل اور 148 ڈرون مار گرائے گئے
بحرین کی ڈیفنس فورس کی جنرل کمانڈ نے آج ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ایرانی جارحیت ...
مشرق وسطی