جنگ کے پہلے روز مجتبیٰ خامنہ ای کے دونوں پاؤں زخمی ہو گئے تھے: نیویارک ٹائمز

ایران پر حملے کے آغاز کے بعد سے خامنہ ای کے یہ بیٹے اعلانیہ یا ویڈیو کے ذریعے، کسی بھی صورت میں عوامی سطح پر نظر نہیں آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی اخبار "نیویارک ٹائمز" نے آج بدھ کی صبح رپورٹ دی ہے کہ ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے صاحب زادے مجتبیٰ خامنہ ای، جنہیں رواں ہفتے با ضابطہ طور پر ایران کا نیا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا ہے، جنگ کے پہلے دن زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی دونوں پنڈلیوں میں زخم آئے تاہم زخموں کی نوعیت کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

یہ رپورٹ ایران پر حملے کے آغاز سے ہی خامنہ ای کے صاحبزادے کے منظر عام سے غائب رہنے کے تناظر میں سامنے آئی ہے، خواہ وہ عوامی طور پر سامنے آنا ہو یا ویڈیو کے ذریعے، بشمول تین دن قبل ان کے با ضابطہ طور پر نیا سپریم لیڈر مقرر کیے جانے کے بعد سے۔ نیز انہوں نے کوئی تحریری بیان بھی جاری نہیں کیا ہے۔

تین ایرانی حکام نے "نیویارک ٹائمز" کو بتایا کہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں نے گذشتہ دو دنوں کے دوران انہیں مطلع کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحب زادے زخمی ہوئے ہیں، جن میں ان کی ٹانگوں کے زخم بھی شامل ہیں۔ تاہم وہ ہوش میں ہیں اور انتہائی سخت سکیورٹی والے مقام پر چھپے ہوئے ہیں جہاں ان سے رابطہ محدود ہے۔

اسی اخبار کو دو اسرائیلی فوجی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی ادارے نے جمع شدہ معلومات کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ 28 فروری کو جنگ کے پہلے دن مجتبیٰ خامنہ ای کی ٹانگ زخمی ہوئی تھی۔ اسرائیل اس نتیجے پر اتوار کے روز انہیں نیا سپریم لیڈر قرار دیے جانے سے بھی پہلے پہنچ چکا تھا۔

اخبار اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ خامنہ ای کے صاحب زادے کے زخمی ہونے کے حالات اور اس کی سنگینی واضح نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق ان کے والد علی خامنہ ای پہلے حملے میں مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں