یورپی یونین نے پیر کے روز ایران کے خلاف نئی پابدیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندیاں ایان میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے الزام میں لگائی گئی ہیں۔
امریکہ کے صدر ٹرمپ نے بھی ماہ جنوری میں ایران کو اسی کریک ڈاؤن کی وجہ سے جنگ کی دھمکی دی تھی ، تاہم بعد ازاں ان کے مقاصد میں واضح اور بڑی تبدیلی آگئی ۔ نتیجتآ مطاہرین تنہا رہ گئے۔
اب پیر کے روز یورپی یونین نے مظاہرین کے خلاف مختلف سطحوں پر کارروائیاں کرنے والے ایرانی حکام اور اداروں کےخلاف پابندیوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔ ان تمام پر الزام ہے کہ ان کے اقدامات کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی مظاہرن ہلاک ہوہے اور بڑی تعداد میں مظاہرین کو جیلوں میںبند کر دیا گیا۔
یاد رہے ایران نے گرفتاریوں کی تازہ کھیپ میں لگ بھگ 500 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ تاہم ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ملکی حساس معلومات اور فوجی نقل و حرکت کے بارے میں دشمن کے لیے مخبری میں ملوث تھے۔
-
ایران کا واشنگٹن اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ایران کے سربراہِ عدلیہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ تعاون کے ...
مشرق وسطی -
ایران کا امریکی اور صہیونی جارحیت کے مقابلے میں حمایت پر پاکستان کا اردو میں اظہار تشکر
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا ...
پاكستان -
ایران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، اسرائیل بھر میں سائرن گونج اٹھے
ایران میں جنگ کے تیسرے ہفتے کے دوران پیر کے روز بھی امریکی اور اسرائیلی حملے جاری ...
مشرق وسطی