ایران کا امریکی اور صہیونی جارحیت کے مقابلے میں حمایت پر پاکستان کا اردو میں اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے ایران اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی دکھائی گئی ’بھرپور یکجہتی اور حمایت‘ پر حکومت پاکستان اور اس کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عراقچی نے ایکس پر اردو میں جاری بیان میں میں اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا "کہ پاکستان کی بہترین سفارت کاری کی پوری دنیا معترف ہو گئی۔" "پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت اقوام عالم میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔"

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کا بھرپور ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کاعملی مظاہرہ کیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے اس تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی حکومت اور عوام نے ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان نے بیک وقت عرب ممالک اور ایران کے ساتھ متوازن بات چیت قائم کر کے بہترین سفارت کاری کا عملی مظاہرہ کیا۔

ماہرین کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان پاکستان کی بہترین سفارت کاری اور خطے میں نمایاں حیثیت کا عکاس ہے۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود ایک انتہائی اہم اور مثبت تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی خطے میں برادر ممالک کے درمیان امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں جو جنگ کو محدود کرنے میں انتہائی اہم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں