سعودی عرب نے مشرقی علاقے کی جانب آنے والے پانچ میزائل تباہ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران نے سعودی عرب کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق آج مشرقی علاقے کی جانب داغے گئے 5 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے گئے۔ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی گئی مہلت کے ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل کی گئی۔

سعودی وزارتِ دفاع نے منگل کی صبح اعلان کیا تھا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 22 ڈرون طیاروں کو بھی روک کر تباہ کر دیا گیا۔

اس سے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ مشرقی علاقے میں 11 بیلسٹک میزائلوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا، جو ایران کی جانب سے جاری ''جارحانہ حملوں'' کے سلسلے کا حصہ تھے۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق بیلسٹک میزائلوں کے ملبے کے کچھ حصے توانائی کی تنصیبات کے قریب گرے ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں