ایرانی وزارتِ خارجہ کا یورینیم افزودگی کےحق پراصرار تاہم اس کی سطح پر مذاکرات کےلیے آمادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو کہا ہے کہ تہران کا یورینیم کی افزودگی کا حق "ناقابلِ اعتراض" ہے تاہم افزودگی کی سطح پر "مذاکرات ممکن" ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کا حق "دباؤ یا جنگ کے ذریعے نہیں چھینا جا سکتا"۔

انہوں نے مزید کہا، "افزودگی کی سطح اور قسم کے بارے میں ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اس مسئلے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ہم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو اپنی ضروریات کے مطابق افزودگی جاری رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں