سربراہ اقوامِ متحدہ کا اسرائیل - لبنان جنگ بندی کے 'احترام' پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سربراہ اقوامِ متحدہ انتونیو گوٹیریس نے جمعرات کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان اعلان کردہ 10 روزہ جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور "تمام فریقوں" پر جنگ بندی کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا۔

"سیکریٹری جنرل اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور اس میں سہولت فراہم کرنے میں امریکہ کے کردار کو سراہا ہے"، گوٹیریس کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا۔ نیز بتایا کہ سیکریٹری جنرل کو امید ہے کہ لڑائی میں عارضی تؤقف سے "مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔"

گوٹیریس نے تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کا مکمل احترام کریں اور بین الاقوامی قانون بشمول بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں