یونیسیف: اسرائیلی فائرنگ سے غزہ میں دو ٹرک ڈرائیور جاں بحق

ٹرکوں سے پانی فراہم کیا جاتا تھا، واقعے کے بعد ادارے کی سرگرمیاں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے جمعہ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے دو ٹرک ڈرائیوروں کی ہلاکت پر "غصے" کا اظہار کیا جو غزہ کی پٹی میں لوگوں کو صاف پانی پہنچانے کے لیے کام کرتے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جمعہ کی صبح شمالی غزہ کے منصورہ واٹر فلنگ پوائنٹ پر حسبِ معمول پانی کی فراہمی کے دوران پیش آیا۔ حملے میں دو دیگر زخمی ہوئے۔

یونیسیف نے کہا کہ اس نے پانی کے مقام پر سرگرمیاں معطل کر دیں اور اسرائیلی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت انسانی حقوق کے کارکنان، شہریوں اور انتہائی ضروری آبی ڈھانچے کو تحفظ ملنا چاہیے۔

واشنگٹن میں اسرائیل کے سفارت خانے نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ کے نصف سے زیادہ آبادی والے علاقے پر اسرائیلی فوجیوں کا کنٹرول ہے۔

مقامی طبی ماہرین کے مطابق اُس وقت سے اب تک 750 سے زائد فلسطینی جبکہ مذاحمت کاروں کے ہاتھوں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں