لبنان میں تین روز قبل اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کے تسلسل کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے فوجیوں کو خطرہ لاحق ہوا تو حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل اپنی "پوری قوت" استعمال کرے گا۔
انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارہ کی ایک بستی میں منعقدہ تقریب کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیلی افواج سرحدی دیہاتوں میں ان مکانات کو تباہ کر دیں گی جن پر حزب اللہ کو استعمال کرنے کا الزام ہے۔
پوری قوت کا استعمال
یسرائیل کاٹز نے کہا کہ "میں نے اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اسرائیلی فوج کو ہدایت دی ہے کہ لبنان میں اپنے فوجیوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے جنگ بندی کے دوران بھی زمین یا فضا سے پوری قوت استعمال کی جائے"۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ "سرحد کے قریب واقع دیہاتوں کے ان مکانات کو گرا دیا جائے جو ہر لحاظ سے حزب اللہ کے دہشت گرد مراکز کے طور پر استعمال ہو رہے تھے اور اسرائیلی بستیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے"۔
انہوں نے واضح کیا کہ "لبنان میں اس مہم کا مجموعی مقصد فوجی اور سفارتی اقدامات کے امتزاج سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا اور شمالی اسرائیل کے قصبوں سے خطرے کو ختم کرنا ہے"۔ انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "اگر لبنانی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی تو اسرائیلی فوج فوجی کارروائیوں کے ذریعے اسے جاری رکھے گی"۔
بفر زون
یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی فوج نے گذشتہ ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک یلو لائن قائم کر دی ہے جو غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقوں کو الگ کرنے والے بفر زون کی مانند ہے۔اس کے قریب حزب اللہ کے ارکان کو ہلاک کرنے کا بھی ذکر کیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد اس بات پر زور دیا تھا کہ تل ابیب جنوبی لبنان میں 10 کلومیٹر گہرائی تک کے علاقے میں اپنی افواج کو برقرار رکھے گا۔
لبنانی حکومت نے اس سے قبل ہتھیاروں کو صرف "ریاستی عملداری" تک محدود رکھنے کا عہد کیا تھا اور حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔
یاد رہے کہ حالیہ جنگ دو مارچ کو اس وقت شروع ہوئی تھی جب حزب اللہ نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی پہلی لہر کے دوران سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے لبنان کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور سرحدی علاقوں میں زمینی مداخلت شروع کی تھی۔
-
لبنان میں "یلو لائن" کیا ہے؟ اسرائیل کی نئی اصطلاح نے تنازع چھیڑ دیا
لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ...
مشرق وسطی -
لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلیوں کا جنگ بندی کے خلاف احتجاج
لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نازک جنگ بندی کے تسلسل کے دوران لبنانی ...
مشرق وسطی -
لبنانی فوج نے اسرائیلی حملوں سے تباہ شدہ سڑک اور پل کو بحال کر دیا
لبنان کی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے ملک کے جنوب میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ...
مشرق وسطی