لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلیوں کا جنگ بندی کے خلاف احتجاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نازک جنگ بندی کے تسلسل کے دوران لبنانی سرحد کے قریب واقع اسرائیل کے سب سے بڑے شہر میں متعدد رہائشی جمع ہو گئے اور آج اتوار کے روز ہڑتال شروع کر دی۔

یہ ہڑتال 10 روزہ جنگ بندی کے خلاف احتجاج کے طور پر کی جا رہی ہے، جو 16 اپریل سے نافذ العمل ہے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ''کان'' کے مطابق کریات شمونہ کی بلدیہ اور وہاں کا تعلیمی نظام بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کام کا ہفتہ اتوار سے شروع ہوتا ہے۔مزید برآں شہر کے نمائندے یروشلم میں بھی احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ

شمالی اسرائیل کی بستیوں کے دیگر رہائشیوں کی طرح اس شہر کے نمائندے بھی حزب اللہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی شہر کے لیے سرحدی سطح پر میزائل دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دے رہے ہیں، خصوصاً اسکولوں اور نرسریوں کے لیے۔

واضح رہے کہ کریات شمونہ حالیہ جنگ کے دوران حزب اللہ کی جانب سے بارہا گولہ باری کا نشانہ بنتا رہا تھا۔

غزہ جنگ کے آغاز کے بعد جو تقریباً ڈھائی سال قبل شروع ہوئی اور جس میں حزب اللہ بھی شامل ہوا، کریات شمونہ کے تقریباً 24 ہزار رہائشیوں میں سے بڑی تعداد شہر چھوڑ کر چلی گئی، کیونکہ یہ علاقہ جنگ سے شدید متاثر ہوا تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک ''یلو لائن'' قائم کی ہے، جو غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقوں سے اپنی افواج کو الگ کرنے والی لائن کی طرز پر ہے، دعویٰ کیا گیا کہ اس کے قریب حزب اللہ کے جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد زور دیا کہ تل ابیب اپنی افواج کو جنوبی لبنان میں 10 کلومیٹر گہرائی تک برقرار رکھے گا۔

یاد رہے کہ 2 مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملوں سے شروع ہونے والی جنگ،جسے ایران کے سابق رہنما علی خامنہ ای کے قتل کا ''بدلہ'' قرار دیا گیا۔

لبنانی حکام کے مطابق اس کے نتیجے میں تقریباً 2300 افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوئے، جن میں زیادہ تر بیروت کے مضافات اور جنوبی لبنان کے رہائشی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں