اسرائیلی پولیس افسر نے فلسطینی شہریوں کی گاڑی میں سٹن گرینیڈ پھینک دیا، فوٹیج وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بیت المقدس کے قلندیہ کیمپ کے قریب ایک اسرائیلی فوجی افسر نے فلسطینیوں کی گاڑی پر سٹن گرینیڈ پھینک دیا۔

اسرائیلی ویب سائٹ ہارٹز نے بتایا کہ خوفناک فوٹیج میں عین وہ لمحہ قید ہو گیا جب فوجی نے گرینیڈ گاڑی میں سوار افراد کے درمیان پھینک کر دروازہ بند کر دیا۔

مزید معلومات کے مطابق مذکورہ افسر کو تادیبی کارروائی کا سامنا ہے کہ اس نے اپنا کام "طریقہ کار کے مطابق نہیں" کیا اور پولیس افسران کی تحقیقات کے لیے وزارتِ انصاف کا محکمہ اس کیس کو دیکھ رہا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افسر کو اندر موجود لوگوں سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، "منہ بند کرو، تم کس سے ایسی بات کر رہے ہو؟"

اس وقت افسر کار میں دستی بم پھینکتے ہوئے نظر آتا ہے، پھر ایک مسافر دوسرے دروازے سے نکل کر بھاگ جاتا ہے جبکہ ڈرائیور اندر پھنس جاتا ہے۔

سٹن گرینیڈ کا استعمال مظاہروں کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

لیبر پارٹی کے رکن ایم کے ناما لازیمی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا، یہ اس بات کی "ایک تکلیف دہ یاد دہانی تھی جو مغربی کنارے میں برسوں سے ہو رہا ہے اور جو سبکدوش ہونے والی حکومت کے تحت شدت اختیار کر گیا ہے۔ بے لگام تشدد اور اخلاقی حدود کا خاتمہ۔"

رپورٹ میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، "ایک ریاست ایسی ہی نظر اتی ہے جب اس کے اصول بکھر جائیں۔ جب کوئی حد نہیں ہوتی اور ہر چیز کی اجازت ہوتی ہے تو تشدد صرف بڑھتا اور پھیلتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں