ڈونلڈ ٹرمپ کے 'بورڈ آف پیس' کی ڈی پی ورلڈ سے غزہ کی تعمیر، نو پر گفتگو: فنانشل ٹائمز

غزہ کی بحالی پر تقریباً 70 بلین ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ، فریقین میں شراکت داری کے امکانات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فنانشل ٹائمز (ایف ٹی) اخبار نے منگل کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "بورڈ آف پیس" کے نمائندگان نے غزہ میں رسد اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے انتظام سے متعلق دبئی کی سرکاری ملکیتی کثیر القومی کمپنی ڈی پی ورلڈ سے بات چیت کی ہے۔

غزہ کی بحالی کے لیے عالمی اداروں نے تقریباً 70 بلین ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا ہے جہاں دو سال کی اسرائیلی بمباری سے اسی فیصد عمارات تباہ ہو چکی ہیں۔

اس معاملے سے واقف تین لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار نے کہا کہ گفتگو لاجسٹکس چلانے کے لیے ڈی پی ورلڈ اور بورڈ آف پیس کے درمیان شراکت داری کے امکانات پر مرکوز تھی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ کوششیں غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد اور دیگر سامان بشمول اسے گودام میں رکھنے، ٹریکنگ سسٹم اور سکیورٹی کا احاطہ کریں گی۔

اخبار نے کہا کہ مذاکرات کے دوران جو دیگر آئیڈیاز سامنے آئے، ان میں غزہ یا قریبی مصری ساحل پر ایک نئی بندرگاہ شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی اسے تعمیر کرے گی جو جنگ زدہ پٹی میں ایک آزاد تجارتی زون بھی تیار کر سکتی ہے۔

ڈی پی ورلڈ اور وائٹ ہاؤس نے تبصرے کے لیے رائٹرز کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

ٹرمپ نے گذشتہ ستمبر میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ ختم کرنے کے منصوبے کی نگرانی کے لیے بورڈ آف پیس کی تجویز پیش کی تھی۔

ان کے غزہ امن منصوبے میں حماس کے ہتھیار ڈالنے کے بعد تعمیرِ نو کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا تصور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں