سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو لبنان کے صدر جوزف عون کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے لبنان اور خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان نے لبنان کی خودمختاری کے قیام، اس کے وسائل کے تحفظ اور اس کی علاقائی سالمیت و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
اجرى رئيس الجمهورية العماد جوزاف عون مساء اليوم اتصالاً هاتفياً بولي العهد السعودي رئيس مجلس الوزراء سمو الأمير محمد بن سلمان بن عبد العزيز شكره خلاله على وقوفه شخصياً والمملكة العربية السعودية إلى جانب لبنان ، والدعم الدائم للبنانيين لاسيما في الظروف الصعبة التي يمرون بها .
— Lebanese Presidency (@LBpresidency) April 21, 2026
واكد…
دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے سعودی قیادت کی جانب سے مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور مشکل حالات میں لبنان کے ساتھ کھڑے ہونے پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔
لبنانی ایوانِ صدر کے بیان کے مطابق صدر عون نے ٹیلیفونک رابطے میں شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔