لندن کے اگلے میئر کے لیے ترکی آل الشیخ جیسی شخصیت کی حمایت
لندن ٹیکسیز کے ڈائریکٹر اسٹیو میکنمارا (Steve McNamara)نے خواہش ظاہر کی ہے کہ آئندہ لندن کا میئر ایسی شخصیت ہو جو ترکی آل الشیخ جیسی عالمی سطح پر اثر و رسوخ اور نمایاں مقام رکھتی ہو۔ انہوں نے یہ بات برطانوی اخبار'' ٹیکسی نیوز پیپر '' کو انٹرویو میں کہی۔
میکنمارا (McNamara)کے مطابق حالیہ دنوں میں انہیں ٹیکسی ڈرائیورز کی بڑی تعداد سے پیغامات اور فون کالز موصول ہوئے ہیں، جن میں انہوں نے ترکی آل الشیخ کا شکریہ ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو تفریحی شعبے کی ترقی اور بڑے باکسنگ مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے کتنی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
My brothers drivers of London Taxi be ready for the 4th Quarter 2026 for big event , you will be my priority to be my guest to attend. Make your vacation schedule for that day and let people walk … walking is good for their health.😎😇🦁🔥🥊🇬🇧
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) April 28, 2026
اسی دوران ترکی آل الشیخ نے بھی لندن کے ٹیکسی ڈرائیورز کے لیے اپنے ''ایکس'' اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ 2026 کی آخری سہ ماہی میں ایک بڑا ایونٹ منعقد ہوگا اور لندن کے ٹیکسی ڈرائیورز کو اس میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس دن کے لیے اپنی تعطیلات کا شیڈول ترتیب دیں اور لوگوں کو پیدل چلنے دیں، کیونکہ ان کے مطابق پیدل چلنا صحت کے لیے مفید ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب '' موسمِ ریاض '' نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور باکسنگ سمیت بڑے کھیلوں کے ایونٹس کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔
لندن میں بھی حالیہ عرصے کے دوران کئی اہم باکسنگ مقابلے منعقد ہوئے ہیں جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اور ان تقریبات نے کھیل اور تفریح کے شعبے میں نئی دلچسپی پیدا کی ہے۔