متحدہ عرب امارات نے پیر کے روز سے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کو ایک بار پھر آن لائن کر دیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات گھر بیٹھے بغیر تعطل کے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
وزارت تعلیم امارات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آن لائن کلاس کا یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں بشمول سکولز کو یہ ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ آن لائن ہو جائیں۔
متحدہ عرب امارات کو ان دنوں ایران جنگ کی وجہ سے اپنے ہاں غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے۔ ایران نے امریکہ و اسرائیل کی اپنے خلاف 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلے بھی امارات میں بطور خاص جوابی حملے کیے تھے اور موقف اپنایا تھا کہ وہ خلیجی ملکوں میں امریکی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے۔ نیز اپنے خلاف استعمال ہونے والے اڈوں کو ٹارگیٹ کر رہا ہے۔
اب پیر کے روز سے ایران نے ایک بار پر میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔ وزارت تعلیم امارات کے مطابق آن لائن کلاسز کا یہ فاصلاتی تعلیمی نظام منگل پانچ مئی سے شروع ہو کر 8 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔