ایرانی جارحیت سے پیدا ہونے والے جرائم کا سکیورٹی اور قانونی جائزہ لے رہے: بحرین

خلاف ورزی کا باعث بننے والی وجوہات کے تدارک میں سنجیدہ ہیں: بحرینی وزارت داخلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

بحرین کی سلامتی اور خودمختاری سے متعلق اقدامات کی تکمیل کے طور پر بحرینی وزارتِ داخلہ ایک جامع سکیورٹی اور قانونی جائزہ لے رہی ہے۔ بحرین کی وزارت داخلہ نے ملک کے خلاف ایرانی حملوں کے دوران ہونے والے جرائم اور غیر قانونی طریقوں کے مطالعے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ جاسوسی کے جرائم، نیز بحرینی پارلیمان کے بعض قانون سازوں کا ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا جنہیں بحرینی فرمانروا نے غدار قرار دیا ہے کا جائزہ لینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

بحرینی وزارتِ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ نئے جائزے میں ان جرائم اور غیر قانونی طریقوں کا مطالعہ شامل ہے جن میں فکری اور مذہبی تحریکوں کی جانب سے میڈیا پلیٹ فارمز، منبروں، سماجی، فلاحی اور تعلیمی اداروں بشمول سکولوں اور کنڈرگارٹنز کا استحصال شامل ہے۔

ان ذرائع کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ غلط تصورات کو پھیلایا جا سکے اور انہیں سماجی کاموں کے مختلف شعبوں میں مذہبی لبادے کے تحت اس انتہا پسندانہ سوچ کے سیاسی اثرات کو گہرا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ بحرینی وزارت داخلہ نے کہا کہ ان غیر قانونی کاموں کا ارتکاب اس وقت کیا جا رہا ہے جب ریاست تمام شہریوں کو تمام خدمات اور دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

اسی اثنا میں بحرین نے گزشتہ دنوں شہریت کے معاملے کو مکمل طور پر کھول دیا ہے کیونکہ منامہ نے شہریت کے مستحق افراد پر نظرِ ثانی کا ایک خود مختار سکیورٹی اقدام اٹھایا ہے جو بحرینی شہریت رکھنے والے ان افراد کے حالات کی حالیہ اصلاحی کارروائی ہے جنہوں نے موجودہ حالات کے نتائج کے تناظر میں سب سے بڑی غداری کے زمرے میں آنے والے اقدامات کیے۔

یہ قدم بحرینی سکیورٹی حکام کی جانب سے ملک کے اندر ان دہشت گرد گروہوں کے ارکان کو بار بار پکڑنے کے بعد اٹھایا گیا ہے جو ایرانی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث پائے گئے۔ بحرین کے خلاف ایران کے حملوں کے اثرات کی دستاویز سازی کرنے اور سکیورٹی کے استحکام کو بگاڑنے کے لیے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو درست اور حساس معلومات فراہم کرتے رہے۔

جاسوسی کے مقدمات کا انکشاف

بحرینی وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ظالمانہ ایرانی جارحیت کے نتائج کے باعث وطن کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی سکیورٹی کوششوں سے رائے عامہ کو آگاہ کرنے کے فریم ورک کے تحت بیرونی اداروں کے ساتھ جاسوسی کے مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔ اس واضح جارحیت کے ساتھ ہمدردی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔

شواہد نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والوں کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور ولایتِ فقیہ کی سوچ کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ان روابط اور وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تلاش اور تفتیش کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہے جن کی وجہ سے ان جرائم کا ارتکاب ہوا۔

ریاست سے دشمنی اور شہریوں کو ہراساں کرنا

بحرین کی وزارتِ داخلہ نے کہا ان طریقوں کا بنیادی مقصد ریاست سے دشمنی کرنا، شہریوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کو ڈرانا اور ہراساں کرنا، نفرت کا بیج بونا اور ملک کی سلامتی و سلامتی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ وزارت داخلہ نے ان وجوہات کے تدارک میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی تاکید کی ہے جن کی وجہ سے ان خلاف ورزیوں اور جرائم کا ارتکاب ہوا۔ یہ وہ جرائم ہیں جو بحرینی معاشرے کے حب الوطنی کے جذبے، محبت اور جڑوں سے جڑی ہم آہنگی کی عکاسی نہیں کرتے۔

وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں سماجی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس مرحلے میں شہریوں کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ صورت حال تقاضا کرتی ہے کہ سماجی یکجہتی کو راسخ کرنے اور قومی ڈھانچے کو کسی بھی آلائش سے پاک رکھنے کے لیے کام کیا جائے تاکہ ملک کے اعلیٰ مفاد کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں