فلسطین انٹرنیشنل میراتھون کے 10ویں ایڈیشن کے لیے جمعے کے روز وسطی غزہ میں فلسطینیوں نے دوڑ لگائی جس میں منتظمین کے مطابق تقریباً 1,900 شرکاء نے حصہ لیا۔
جنگ کے باعث دو سالہ تعطل کے بعد منعقدہ دوڑ میں اعضاء سے محروم افراد شامل تھے جن میں سے بعض تنازع کے دوران زخمی ہوئے۔
ایسے ہی ایک شریک عید الخطیب نے کہا، میں اپنی چوٹ کے بعد پہلی بار میراتھن میں حصہ لے رہا ہوں۔
نیز کہا، "میں انجری سے پہلے فٹ بال کا کھلاڑی تھا۔ میں جنگ میں اعضاء سے محروم ہو گیا لیکن خدا کا شکر ہے کہ میں نے اپنا خواب ترک نہیں کیا۔"
فاتح خلیل الثرابین نے ریس کی واپسی کا خیرمقدم کیا اور منتظم کمیٹی کے رکن حسن الراعی نے کہا، غزہ کے بچوں کو "زندگی کا حق اور امید کا حق" حاصل ہے۔
میراتھون مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں ایک ریس کے ساتھ ہی ہوئی۔
Palestinians ran in central Gaza for the 10th edition of Palestine International Marathon, which brought together some 1,900 participants, according to organizers. The marathon followed a two-year halt due to the war pic.twitter.com/eyVYw7Jgmz
— Reuters (@Reuters) May 8, 2026
'نقل و حرکت کا حق'
ریس کے رابطہ کاروں نے بتایا کہ بیت اللحم ایونٹ میں شرکاء کی تعداد 13,000 سے زیادہ تھی جن میں غزہ کے 2,523 رنرز اور 1,000 کے قریب غیر ملکی شریک تھے۔
ریس کا موضوع "نقل و حرکت کا حق" تھا جو فلسطینیوں کے لیے فلسطینی شہروں کے درمیان آزادانہ نقل و حرکت کے حق کا مطالبہ ہے۔
اسرائیلی افواج کی ایستادہ دیواریں اور چوکیاں مغربی کنارے کے تقریباً 30 لاکھ فلسطینی باشندوں کے لیے طویل عرصے سے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہیں۔
اب کئی لوگوں کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ایسی رکاوٹوں میں ڈرامائی اضافے سے قصبات اور دیہات مستقل محاصرے کی حالت میں ہیں۔
-
اسرائیل ملک بدری سے قبل غزہ کے دو فلوٹیلا کارکنان کو رہا کر دے گا: انسانی حقوق گروپ
اسرائیل ہفتے کے روز غزہ جانے والے ایک فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے دو غیر ملکی ...
مشرق وسطی -
جنگ زدہ غزہ میں لہروں پر تیراکی، سرفرز کے لیے خوشی کے نایاب لمحات
بعض سرفرز پرانے شکستہ بورڈز استعمال کرتے ہیں لیکن کھیل کا شوق برقرار ہے
مشرق وسطی -
اسرائیل، ایران کے ساتھ ایسے معاہدے پر فکر مند ہے جس میں جوہری پروگرام ختم نہ ہو : ذرائع
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ایران کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اختلافات کی خبروں ...
مشرق وسطی