سعودی عرب اور روس کے درمیان ویزہ فری انٹری کے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز
شہریوں کو سال میں 90 روز تک قیام کی اجازت، تمام اقسام کے پاسپورٹس معاہدے میں شامل
سعودی عرب اور روس کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزا سے باہمی استثنیٰ کا معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس معاہدے میں تمام اقسام کے پاسپورٹس (سفارتی، خصوصی اور عام) شامل ہیں۔ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس کے ساتھ مملکت نے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے بھی ویزا استثنیٰ کا باہمی معاہدہ کیا ہے۔
اسی تناظر میں ویزا سے یہ باہمی استثنیٰ دونوں ممالک کے شہریوں کو زیارت، سیاحت، کاروبار یا رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات کی غرض سے بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایک کیلنڈر سال میں مسلسل 90 روز یا وقفے وقفے سے قیام کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس استثنیٰ میں کام (ورک ویزا)، تعلیم، مستقل رہائش اور حج کے لیے آنے والے شامل نہیں ہیں اور ان مقاصد کے لیے مخصوص ویزا حاصل کرنا لازم ہوگا۔
اس معاہدے کا نفاذ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دونوں ممالک اور عوام سعودی روس سفارتی تعلقات کے 100 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ اس اقدام سے باہمی دوروں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاحتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون کو فروغ ملے گا۔ یہ معاہدہ مختلف شعبوں کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس سے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعاون اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
-
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں سعودی عرب کے جاری فلاحی منصوبوں کی ستائش
اقوام متحدہ کے وفد کا غزہ میں شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی خدمات کا اعتراف
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا خلیجی ممالک پر ہونے والے کھلے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
مملکت نے بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کے تحفظ کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا ہے
مشرق وسطی -
سعودی عرب سے اپریل میں 3.5 ارب ڈالر بطور ترسیلات منتقل: پاکستان سٹیٹ بینک
اپریل 2026 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ ...
پاكستان