بحرین کا تین ایرانی میزائل اور متعدد ڈرونز تباہ کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بحرین کی دفاعی فورس کی جنرل کمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنی جارحانہ اور منظم پالیسی کے تحت بحرین میں شہری تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیان کے مطابق بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے بھرپور تیاری اور اعلیٰ جنگی استعداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

جنرل کمان نے کہا کہ بحرین کی تمام مسلح افواج اور دفاعی یونٹس ملک کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور اعلیٰ ترین سطح کی دفاعی چوکسی پر موجود ہیں۔

بحرینی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایرانی حملوں کے نتیجے میں گرنے والے کسی بھی مشتبہ یا نامعلوم شے کے قریب نہ جائیں، اسے ہاتھ نہ لگائیں اور ایسی کسی بھی چیز کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔



بحرین کی دفاعی فورس کی جنرل کمان نے کہا کہ رائل فیلڈ انجینئرنگ یونٹ کے اہلکار کسی بھی مشتبہ یا حملوں کے نتیجے میں گرنے والی اشیا سے محفوظ انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاکہ تمام شہریوں اور مقیم افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ شہری تنصیبات اور نجی املاک کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے جان بوجھ کر نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

جنرل کمان نے بحرین کی دفاعی فورس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، اعلیٰ جنگی تیاری اور غیرمعمولی چوکسی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے مقدس فریضے کی انجام دہی میں پوری مستعدی سے مصروف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں