سعودی عرب... "وِرث" کا نجدی دروازے بنانے کے فن کو زندہ کرنے کے لیے پروگرام کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

روئل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس "وِرث" نے سعودی روایتی دست کاریوں کے تحفظ اور ماہرانہ تعلیمی راستوں کے ذریعے نئی نسلوں تک ان کے علم کی منتقلی کی کوششوں کے سلسلے میں، "نجدی لکڑی کے کام اور دروازوں" کے فنون میں اپرنٹس شپ پروگرام میں رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام قصیم ریجن کے ضلع عنیزہ میں انسٹی ٹیوٹ کے ہیڈ کوارٹر میں 18 ماہ پر محیط ایک عملی تربیتی تجربہ فراہم کرتا ہے۔ شرکاء کو خصوصی دست کاری ورکشاپس کے اندر عملی تربیت دی جائے گی، جس میں روایتی لکڑی کے کام کی مہارتوں اور نجدی آرائش و نقش و نگار کے فنون کا امتزاج شامل ہو گا۔ اس کے ساتھ ڈیزائن اور عمل درآمد میں جدید ٹیکنالوجیز سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

یہ پروگرام ماہرین اور ممتاز کاریگروں کے زیر نگرانی براہ راست شاگردی کے طریقہ کار پر مبنی ہے، جس سے تربیت لینے والوں کو نجدی دروازے بنانے سے متعلق دقیق مہارتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا جو مملکت کی روایتی فن تعمیر میں جمالیاتی عناصر میں سے ایک اہم ترین عنصر سمجھے جاتے ہیں۔

یہ پروگرام "وِرث" کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد سعودی روایتی فنون کی حفاظت اور ان کی پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ایسی قومی افرادی قوت کو تیار کیا جائے گا جو ان فنون کی مشق اور ترقی کی صلاحیت رکھتی ہو اور انھیں ایسے پیشہ ورانہ اور تخلیقی مواقع میں تبدیل کیا جائے جو مملکت کی ثقافتی شناخت کے تحفظ میں معاون ہوں۔

اس پروگرام میں تعلیم کا آغاز 23 اگست 2026 کو ہو گا اور یہ سعودی شہریوں کے لیے مفت پیش کیا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن اور تفصیلات انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں۔

نجدی دروازوں کا فن نجد کے روایتی فن تعمیر سے منسلک نمایاں ترین فنون میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ ان ہندسی اور نباتاتی نقش و نگار سے ممتاز ہے جو سعودی ثقافتی ورثے کی دولت اور نسل در نسل اس کے تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں