آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بارے میں ایک معاہدہ ہونے کے قریب ہے اور اس کے تحت آبنائے ہرمز بھی کھولی جائے گی۔

عباس عراقچی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ ہم پہلے کبھی معاہدے کے اتنے قریب نہیں تھے اور یہ اگلے ایک یا دو دن میں ہو سکتا ہے یا اگلے کچھ دنوں میں۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر ملک کے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ایسی قیاس آرائیوں سے گریز کریں جو ’ماحول خراب کر سکتی ہیں اور اس موقع کو متاثر کر سکتی ہیں۔‘

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ’یہ مفاہمتی یادداشت ڈیڑھ یا دو صفحات پر مشتمل ہے لیکن اس پر دو ماہ سے زائد عرصے تک مذاکرات ہوتے رہے اور اس کی ہر شق اور ہر جملے کا کئی بار جائزہ لیا گیا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس متعلق قومی سلامتی کونسل اور سکیورٹی اداروں کو بروقت رپورٹس پیش کی گئی ہیں، جبکہ افواج نے بھی اہم معاملات بشمول آبنائے ہرمز اور جنگ کے خاتمے پر نظر رکھی ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ عمل ایرانی عوام کے مفادات میں ہے۔

عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان کی خودمختاری ہے، اور اب تک یہ خدمات مفت فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ ’لیکن ایران کا حتمی فیصلہ ہے کہ مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام کا طریقۂ کار ماضی سے مختلف ہوگا۔‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں