"اللہ عمر بن الخطاب کا والی ہے" مدینہ منورہ کے مغرب سے نایاب چٹانی کتبہ دریافت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی ہیریٹیج اتھارٹی نے مغربی سعودی عرب میں واقع منطقہ مدینہ منورہ کی المہد گورنری کے مقامات پر 1774 نئے آثار قدیمہ کے عناصر دریافت کیے ہیں۔ یہ کامیابی اثار قدیمہ کی تلاش اور سروے کے دو سیزن مکمل ہونے کے بعد حاصل ہوئی ہے، جس سے ایک ایسی تاریخی اور تہذیبی تنوع کا انکشاف ہوا ہے جو ابتدائی اسلامی دور سے لے کر قدیم ترین زمانوں تک پھیلا ہوا ہے۔

ان سب سے نمایاں دریافتوں میں ایک نایاب چٹانی کتبہ (نقش) شامل ہے جس پر یہ عبارت تحریر ہے "اللہ دنیا اور آخرت میں عمر بن الخطاب کا والی ہے"۔ اتھارٹی نے اسے ابتدائی اسلامی تاریخ سے وابستہ ایک انتہائی اہم اور نمایاں اثری ثبوت قرار دیا ہے، کیونکہ یہ جلیل القدر صحابی حضرت عمر بن الخطاب کی شخصیت سے جڑے مذہبی اور تاریخی اشارے اور گہرے معنی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

ہیریٹیج اتھارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا "ہم نے مدینہ منورہ کی المہد گورنری میں اثری سروے کے پہلے اور دوسرے سیزن کے اختتام پر ایسے تاریخی مقامات کو دریافت کیا ہے جو اس سرزمین سے گزرنے والی تہذیبوں کی داستانیں بیان کرتے ہیں"۔ اتھارٹی نے مزید کہا: "المهد کا ہر پتھر اپنے اندر ایک یادداشت رکھتا ہے اور ہر نقش اس تاریخ کی ایک کہانی کو محفوظ کیے ہوئے ہے جو اسلامی ریاست کے ابتدائی دنوں تک پھیلی ہوئی ہے۔ آج ہم اپنے ماضی کے اسرار و رموز کو بے نقاب کر رہے ہیں اور انہیں آنے والی نسلوں تک منتقل کر رہے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں