ملک کے جنوب میں مرکزی بینک کی شاخ پر اسرائیلی حملہ، لبنان کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنان کے مرکزی بینک نے ہفتے کے روز جنوبی شہر نبطیہ میں اپنی ایک شاخ پر "براہِ راست اور دانستہ" اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود حالیہ دنوں میں لبنان پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

بینک نے ایک بیان میں کہا، "اسرائیلی افواج نے نبطیہ میں بینک آف لبنان کی شاخ کو براہِ راست نشانہ بنایا۔"

لبنان کے نزدیک یہ "ایک سرکاری عمارت پر دانستہ حملہ تھا جسے لبنانی ریاستی اداروں سے الگ نہیں کیا جا سکتا"۔

نیز کہا کہ حملے کے وقت عمارت خالی تھی اور اسے صرف مادی نقصان پہنچا۔

مرکزی بینک نے امریکہ اور اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "شہریوں اور لبنانی سرکاری اداروں کے تحفظ کی ضمانت دیں۔"

لبنان کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کے روز تقریباً 20 مقامات پر اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاع دی اور ملک کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ نبطیہ کے علاقے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جہاں اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے حملوں کے بعد دھواں اٹھتے دیکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں