سعودی عرب اور قطر کے درمیان عسکری و سکیورٹی تعاون پر تبادلۂ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے معاون وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ہشام الفالح اور قطر کی وزارتِ داخلہ کے انڈر سیکریٹری عبداللہ الکعبی کی سربراہی میں سعودی،قطری رابطہ کونسل کے تحت قائم سکیورٹی و عسکری کمیٹی کی ورکنگ ٹیم کا چھٹا اجلاس ریاض میں وزارتِ داخلہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور عسکری شعبوں میں جاری مشترکہ منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سکیورٹی اور دفاعی اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔

یہ اجلاس سعودی عرب اور قطر کے درمیان سکیورٹی و عسکری شراکت داری کو مضبوط بنانے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور باہمی رابطہ کاری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں