ہمارے جوہری مقامات کا معائنہ صرف حتمی معاہدے کے تحت ہی ممکن ہوگا:ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی حکام اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے بیانات کے جواب میں ایران نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ان جوہری مقامات تک رسائی جو حملوں کی زد میں آئے تھے اور افزودہ مواد کا معاملہ "صرف امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدے کے فریم ورک کے اندر ہی زیر بحث آئے گا اور حل ہوگا"۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران جوہری مقامات تک رسائی یا جوہری مواد کا معاملہ اس وقت تک نہیں اٹھائے گا جب تک امریکہ کے ساتھ حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا اور امریکی پابندیاں ہٹانے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

غریب آبادی نے یہ بھی کہا کہ "میڈیا کے شور و غل کو زمینی حقائق مسلط کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا"۔

جلد معائنہ کی توقع

یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گروسی نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ ۔ ایران مفاہمت کی یادداشت کے تحت جلد ہی ایران میں معائنے کیے جائیں گے، تاہم تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

جاپان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جس کی آڈیو ریکارڈنگ انٹرنیشنل ایجنسی نے آن لائن پوسٹ کی گروسی نے مزید کہا کہ "معائنے یقینی طور پر ہوں گے"۔ انہوں نے کہا کہ "ہم بہت جلد عمل درآمد کے طریقہ کار، تاریخوں، طریقہ کار اور مقامات کا تعین کرنے پر کام کریں گے"۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والی انٹرنیشنل ایجنسی کو گزشتہ سال (سنہ 2025ء) جون میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد سے نطنز، اصفہان اور فردو میں اپنے سب سے حساس جوہری مقامات پر واپس آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

اگرچہ ایجنسی نے دیگر مقامات پر معائنے کیے ہیں، لیکن گزشتہ 28 فروری کو ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد معائنہ کارروائیاں معطل کر دی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ نے گزشتہ ہفتے 14 نکات پر مشتمل ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے جس میں اصول کے طور پر جنگ ختم کرنے کی کئی تفصیلات شامل ہیں۔ یہ مفاہمت 60 دنوں تک جاری رہنے والی بات چیت کی راہ ہموار کرتی ہے جس میں جوہری پروگرام جیسے انتہائی پیچیدہ امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں