مقبوضہ مغربی کنارا : اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی قتل کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک قصبے میں فوجی کارروائی کرتے ہوئے بدھ کے روز ایک اور فلسطینی کو ہلاک کیا ہے۔ اس امر کی تصدیق فلسطینی وزارت صحت اور طبی عملے کے توسط سے مقامی شہریوں نے کی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حکام نے 29 سالہ محمد زاید کی موت کا اعلان کیا۔ جسے قابض فوج نے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجی محمد زاید کی ہلاکت کے بعد اس کی لاش بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم اب فوج کا 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس فلسطینی کی ہلاکت سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک مقامی فلسطینی شہری صناعت ابو طول نے کہا کہ ان کے خاندان کا ملکیتی گھر اسرائیلی فوجی کارروائی کا نشانہ بنا۔ یہ واقعہ ساڑے 12 بجے دن کو پیش آیا۔ اسی دوران محمد زاید کو اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا۔

اس سے پہلے اسرائیلی فوج نے گھر کے اردگرد محاصرہ کیے رکھا۔ محمد زاید نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بچنے کے لیے بھاگنا چاہا لیکن گھر کے صحن کے اندر اسرائیلی فوجیوں نے اسے قریب سے فائر کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ وہ محمد زاید کے اس قدر قریب تھے کہ اگر اسے گرفتار کرنا چاہتے تو آسانی سے گرفتار کر سکتے۔ لیکن اسے گولی سے ہلاک کرنا پسند کیا۔

فلسطینی طبی عملے کے ایک کارکن مراد نے 'اے ایف پی' کو بتایا 1 بجے ہلال احمر کو ایک کال موصول ہوئی کہ فوج کے زیر محاصرہ گھر کے مکینوں کی مدد کے لیے ایمبولینس اور عملہ بھیجا جائے۔ ہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد وہاں پہنچ گئے۔ ابھی بھی فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ مقامی لوگوں کا خون زمین پر بکھرا ہوا تھا اور گھر کے صحن میں جگہ جگہ خون گرا ہوا تھا۔

خیال رہے اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2023 کے بعد مغربی کنارے میں تیز کی گئی اپنی ظالمانہ کارروائیوں کو مسلسل جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک 1083 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اس دوران 46 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں