سعودی عرب میں متوقع فیفا ورلڈ کپ ، پاکستان 4 لاکھ کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کو تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

پاکستان سعودی عرب میں متوقع اگلے ورلڈ کپ کے لیے چار لاکھ تک کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کارکنوں کی تربیت اور سلیکشن ایک ہم مرحلہ ہے۔ سعودی عرب میں ورلڈ کپ 2034 میں منعقد ہوگا۔

سعودی عرب میں کامیاب ورلڈکپ کے انعقاد میں بھرپور انداز میں اپنا برادرانہ کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے حکام ابھی سے منصوبوں کے خدوخال کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بات خبر رساں ادارے 'اے پی پی' کی ایک رپورٹ سے سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے لاکھوں کارکنوں کی ضرورت ہوگی۔ جیسا کہ 2022 میں قطر میں ورلڈکپ کے انعقاد کے موقع پر قطر نے بھی لاکھوں کارکنوں کو دوسرے ملکوں سے منگوایا تھا۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ 3 لاکھ سے 4 لاکھ تک کارکن اس غیر معمولی موقع پر سعودی عرب پاکستان سے جائیں اور اپنا کردار ادا کریں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کے لیے وسیع تر حکمت عملی کے تحت اوورسیز کے لیے بھی روزگار کے مواقع کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔ تاکہ پاکستان دنیا کی لیبر مارکیٹ میں اپنا کردار ادا کر سکے۔

خیال رہے پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کا ملک ہے جس میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ یورپ کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں پاکستان کی لیبر فورس سالہا سال سے خدمات انجام دے رہی ہے۔

'اے پی پی' کی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جن ممکنہ کارکنوں کو سعودی عرب میں ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے مختلف شعبوں میں تربیت کا اہتمام کیا جائے گا ان میں انفراسٹرکچر، ایوی ایشن، سیاحت اور دیگر شعبے بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان نے حال ہی میں اوورسیز میں اپنے شہریوں کی ملازمتوں کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ یہ اس سلسلے کی ایک بہت بڑی کڑی ہوگی۔

جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران پاکستانی کارکنوں نے 2 لاکھ 15 ہزار 719 کارکنوں نے 'سافٹ سکلز' کی تربیت حاصل کی۔ تاکہ اپنی صلاحیت کو اور بہتر بنا سکیں اور جدید تقاضوں کو پورا کر سکیں۔

2025 میں پاکستان کے امیگریشن سے متعلق ادارے نے 7 لاکھ 62 ہزار 499 کارکنوں کو بیرون ملک روزگار کے لیے رجسٹر کیا۔

'اے پی پی' کے مطابق 15 لاکھ لوگ 50 مختلف ملکوں میں پہلے ہی موجود ہیں اور اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں