اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ہفتے کے روز پر زور انتباہ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل و لبنان کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسرائیل ایران کو فوجی قوت سے نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے یہ دھمکی ایک ویڈیو بیان میں دی ہے۔
کاٹز نے مزید کہا اگر اسرائیل پر حملے کی کوشش کی تاکہ لبنان کے ساتھ ہمارے معاہدے کو خراب کر سکے تو ہم اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ایران کو نشانہ بنائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان کے ساتھ اسرائیلی معاہدے کو ایران کے لیے ایک تذویراتی جھٹکا قرار دیا۔