جنوبی لبنان میں اسرائیل کا فضائی حملہ، گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں ایک ہسپتال کے اطراف کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا ہے۔ اسی دوران اسرائیلی افواج نے جنوب کے مختلف علاقوں میں بھی اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ سرکاری ایجنسی نے بتایا کہ یہ حملہ نبطیہ کے ایک ہسپتال کے قریب ہوا تاہم فوری طور پر لوگوں کے زخمی ہونے یا اس سے ہونے والے نقصان کے حجم کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

فیلڈ میں ہونے والی ایک اور پیش رفت کے حوالے سے سرکاری ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسرائیلی افواج نے جمعرات کی سہ پہر بنت جبیل کے علاقے میں واقع قصبے حداثا میں کئی گھروں کو دھماکے سے اڑانے کی کارروائیاں کی ہیں۔ زوردار دھماکے ہوئے جن کی آوازیں قریبی قصبوں اور دیہاتوں میں سنی گئیں۔ یہ پیش رفت 20 جون 2026 کو سیز فائر کے اعلان کے بعد سے فوجی کارروائیوں کی رفتار میں کمی کے باوجود سامنے آئی ہے۔ اس سے پہلے اپریل اور مئی میں لگاتار جنگ بندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایک وسیع تر معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں "جفعاتی" بریگیڈ کا مشن ختم ہونے کا اعلان کردیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔ اسرائیلی فوج نے واضح نہیں کیا کہ اگلے مرحلے کی نوعیت کیا ہوگی یا کون سی افواج خطے میں اس کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد سے لبنانی اسرائیلی سرحد پر نسبتاً سکون دیکھا جا رہا ہے تاہم اکا دکا اسرائیلی حملے اب بھی جاری ہیں۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر موجودہ مفاہمتوں کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size