سعودی ولی عہد اور کینیڈا کے وزیراعظم کی جدہ میں ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

ریاض اور اوٹاوا کے درمیان ایک ارب ڈالر مالیت کے 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے جدہ کے قصر السلام میں باضابطہ ملاقات کی ہے۔

ولی عہد اور کینیڈا کے وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، تعاون کے شعبوں اور انہیں مزید ترقی دینے کے مواقع کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی واقعات کی تازہ ترین صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، یہ ان کا گذشتہ برس کے وسط میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مملکت کا پہلا دورہ ہے۔

سعودی-کینیڈین رابطہ

تجزیہ کار اس دورے کو سعودی عرب کی سیاسی و اقتصادی حیثیت، عالمی سطح پر اس کے مقام اور مرکزی کردار کے لیے کینیڈا کی جانب سے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اوٹاوا علاقائی و بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر ریاض کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

کارنی کا یہ پہلا دورہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودیہ۔ کینیڈا عزم کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر جی 20 گروپ کے رکن ممالک کے طور پر ان کی سیاسی و اقتصادی صلاحیتوں کے پیش نظر سے یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

13 معاہدوں پر دستخط

اس تناظر میں العربیہ بزنس کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور کینیڈا کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے دورہ مملکت کے دوران ایک ارب ڈالر مالیت کے 13 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

دورے کے موقع پر سعودیہ-کینیڈا انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں میں انفراسٹرکچر، کان کنی اور صنعت کے شعبے شامل ہیں۔

رائل کمیشن فار ریاض سٹی 440 ملین ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کرے گا، جبکہ مائیننگ کمپنی اور کینیڈین ہچ کے درمیان 700 ملین ڈالر تک کی شراکت داری کا معاہدہ بھی طے پائے گا۔

پائیدار سرمایہ کاری شراکت داری

ان اعداد و شمار کے برعکس سعودی عرب اور کینیڈا اپنے تجارتی تعلقات کی حقیقت کو مستحکم کر رہے ہیں اور انہیں پائیدار سرمایہ کاری شراکت داری کے مرحلے تک لے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے جدید اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے لیے ایک زرخیز ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

سنہ 2025ء میں مملکت اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم تقریباً 2.909 ارب ڈالر رہا، جس میں کینیڈا کو سعودی برآمدات کی مالیت 1.719 ارب ڈالر تھی، جبکہ کینیڈا سے سعودی درآمدات کی مالیت 1.190 ارب ڈالر تھی۔

مملکت اور کینیڈا کے کاروباری شعبوں کے درمیان تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ ریاض نے جنوری سنہ 2026ء میں سعودیہ-کینیڈا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کی میزبانی کی تھی، جو ڈیجیٹل تبدیلی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری شراکت داری کو فروغ دینے کے علاوہ مملکت اور کینیڈا میں نجی شعبے کو بااختیار بنانے کے مواقع تلاش کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس فورم کے اختتام پر تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی 6 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے جن میں ٹیلی کمیونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکیورٹی سائبر، تعلیم اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کے اقدامات شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں