سعودی وزیر خارجہ کی کویت اور بحرین پر "ایرانی حملوں" کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس کے سکیورٹی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت اور بحرین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔ اس تناظر میں دونوں اطراف نے کشیدگی میں کمی، تناؤ کو روکنے اور خطے کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب کویت نے جمعرات کی صبح اپنی فضائی حدود کے اندر دشمن کے 3 بیلسٹک میزائل، ایک کروز میزائل اور 10 ڈرونز کا پتا چلا کر انھیں کامیابی سے روک لیا۔ کویتی وزارت دفاع نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں گرنے والے ٹکڑوں سے کئی مقامات پر مادی نقصان ہوا، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ مزید برآں بری فوج کے انجینئرنگ یونٹ کی بارودی سرنگیں تلف کرنے والی ٹیم نے ناکام کارروائیوں کے ملبے سے متعلق اطلاعات پر کام کیا۔ کویت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں انتہائی مہارت اور مستعدی سے نبھاتی رہیں گی تاکہ وطن کے سکیورٹی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

کویتی وزارت خارجہ نے ملک کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت نے زور دیا کہ یہ حملے کویت کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی، اس کی سکیورٹی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے براہ راست خطرہ اور بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ کھلی جارحیت ایک خطرناک کشیدگی ہے جو خطے میں تناؤ کو بڑھا سکتی ہے، علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور مسائل کو پُر امن ذرائع سے حل کرنے کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ وزارت نے تاکید کی کہ کویت کی سکیورٹی اور خود مختاری ایک ریڈ لائن ہے اور یہ اعادہ کیا کہ کویت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی سکیورٹی کے تحفظ اور خود مختاری کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں